Wednesday, April 24, 2024

روہنگیا مسلمان اپنے ہی ملک میں اجنبی بن گئے،زندگی کی تلاش میں دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور

 روہنگیا مسلمان اپنے ہی  ملک میں اجنبی بن گئے،زندگی کی تلاش میں دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور
June 6, 2015
میانمار(ویب ڈیسک) روہنگیا کے مسلمان اپنے ہی وطن میں اجنبی بن  چکے ہیں زندگی کی تلاش میں دربدر کی ٹھوکریں کھاتے ہزاروں  مسلمانوں کی حالت زار پرعالمی برادری کاضمیربھی بے حس ہوچکا ہے۔ ترکی واحدملک ہے جس نے روہنگیا کے مسلمانوں کے لیے اپنے دروازے کھولے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق میانمار کے روہنگین مسلمانوں کی حالت زار  پر عالمی  برادری کی بے حسی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، اپنے ہی وطن میں شہریت کے حق سے محروم ہزاروں مسلمان دومہینے سےکشتیوں میں سمندری موجوں کے رحم وکرم پر ہیں۔ لیکن کسی انسانی حقوق کی تنظیم نے مدد کی نہ ہی انسانی حقوق کا چیمپئین ہونے کا دعوے دار کوئی ملک بھوکے پیاسے مسلمان خواتین ، مردوں اور بچوں کی مدد کو آگے آیا۔ ترکی واحد ملک ہے جس نے روہنگیا  کے مسلمانوں کے لیے اپنے دروازے کھولے اورہرپلیٹ فارم پران مظلوموں کی آواز بلند کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ عالمی سطح پرروہنگیاکے مسلمانوں کے لیے  زبانی جمع خرچ کے سوا کچھ نہیں ہورہاروہنگیا کے مظلوم مسلمان اقوام متحدہ کی مدد کے منتظر ہیں۔ burmas