Monday, May 20, 2024

روہنگیا سے متعلق ویڈیو پر میانمار کی ملکہ حسن سے تاج واپس لے لیا گیا

روہنگیا سے متعلق ویڈیو پر میانمار کی ملکہ حسن سے تاج واپس لے لیا گیا
October 4, 2017

ینگون (92 نیوز) ظاہر خوبصورت باطن بدصورت، میانمار کی ملکہ حسن برمی فوج کے مظالم کے بجائے بے بس روہنگیا افراد کو ہی شدت پسند قرار دے ڈالا۔ شیو سی این کے اس منافقانہ رویے پر مس یونی ورس آرگنائزیشن نے ان سے ملکہ حسن کا تاج واپس لے لیا۔
ملکہ حسن ہونے کیلئے ظاہری خوبصورتی کافی نہیں، خیالات اور احساسات کا خوبصورت ہونا بھی ضروری ہے لیکن میانمار کی ملکہ حسن بھی اپنے حکمرانوں کی طرح بے حس ثابت ہوئیں۔
انیس سالہ مس گرینڈ میانمار شیو این سی نےایک آن لائن ویڈیو پوسٹ کی جس میں فوجی مظالم کا ذکر کرنے کی توزحمت نہ کی البتہ نسل کشی کے ستائے روہنگیا مسلمانوں پر بدامنی پھیلانے کا الزام ضرور عائد کردیا۔
شیو کی اس حرکت نے نہ صرف ان کی شہرت کو نقصان پہنچایا بلکہ انہیں اس تاج سے بھی محروم ہونا پڑا جس نے انہیں شہرت بخشی۔
مس یونیورس آرگنائزیشن نے تاج واپس لئےجانےکا نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے کہاہےشیو کا رویہ رول ماڈل جیسا نہیں تھا۔
میانمار کی فوج کے مظالم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں۔ ہزاروں افراد ہلاک اور زخمی جبکہ پانچ لاکھ سے زیادہ نقل مکانی پر مجبورہوچکے ہیں۔ اگر مس شیو کو یہ سب نظر نہیں آتا تو ان کیلئے بہتر یہی ہے کہ وہ اپنے کام سے کام رکھیں اور ایسے بیانات سے گریز کریں۔