Saturday, April 27, 2024

روگ ون۔ اے اسٹار وارز اسٹوری کا تیسرے ہفتے بھی باکس آفس پر راج

روگ ون۔ اے اسٹار وارز اسٹوری کا تیسرے ہفتے بھی باکس آفس پر راج
January 2, 2017

لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ہالی وڈ سائنس فکشن فلم ”روگ ون۔۔ اے اسٹار وارز اسٹوری“ کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا، تیسرے ہفتے بھی باکس آفس پر راج برقرار ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور ہالی وڈ سائنس فکشن فلم ”روگ ون۔ اے اسٹار وارز اسٹوری“ تیسرے ہفتے بھی امریکی باکس آفس پر پہلے نمبر پر براجمان ہے۔

اینی میٹڈ میوزیکل فلم ”سِنگ“ چار کروڑ چودہ لاکھ ڈالر کما کر دوسری پوزیشن پر ہے۔ ایڈونچر فلم ”پیسنجرز“ ایک کروڑ اکسٹھ لاکھ ڈالر کے بزنس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔

کامیڈی فلم ”وائی ہِم“ ایک کروڑ ڈالر کمانے کے بعد امریکی باکس آفس میں چوتھے نمبر پر ہے۔ ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”اسیسنز کریڈ“ اسی لاکھ ڈالر سمیٹ کر پانچویں پوزیشن پر آ گئی ہے۔