Friday, April 19, 2024

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری
October 29, 2015
کراچی(92نیوز)روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر ایک سو پانچ روپے پچپن پیسے کا ہو گیا۔ تفصیلات کےمطابق روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے آج بھی انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مضبوط رہا اور ٹریڈنگ کے اختتام پر ڈالر پانچ پیسے اضافے کے بعد ایک سو پانچ روپے پچپن پیسے پربندہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہوا اور کاروبار کے اختتام پر بیس پیسے اضافے کے بعد ایک سو پانچ روپے ستر پیسے پر بند ہوا۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں استحکام کی ضرورت ہے بصورت دیگر ملک میں مہنگائی کی نئی لہر عوام کی زندگی کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دے گی۔