Thursday, April 25, 2024

روپے کی تنزلی اور ڈالر کی ترقی کا سفر جاری ‏

روپے کی تنزلی اور ڈالر کی ترقی کا سفر جاری ‏
May 21, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) روپے کی تنزلی اور ڈالر کی ترقی کا سفر  جاری ہے ، امریکی ڈالر کی قیمت بدستور بے قابو ہے  ، اوپن مارکیٹ میںڈالر کی نئی قیمت 153 روپے تک پہنچ گئی ،  ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ ہونے لگا۔ انٹربینک میں ڈالر 2روپے 35 پیسے مہنگا ہوا۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی روپے کی تنزلی کا سلسلہ نہ رکا ، جس کے باعث ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالردو روپے 35 پیسے مہنگا ہوا ،  اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر دو روپے بڑھی۔ گزشتہ روزانٹربینک میں ڈالر ایک روپے 78 پیسے مہنگا ہوکر 149 روپے 65 پیسے کی سطح پر بند ہوا،اوپن مارکیٹ میں قیمت 151روپے ہوگئی تھی۔ پاکستانی روپے کی تنزلی سے ہر طرف مہنگائی کا طوفان برپا ہے  جبکہ غیر ملکی قرضوں میں بھی خوفناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔