Monday, May 13, 2024

روپے نے ڈالر کو پچھاڑ کر رکھ دیا، سات ماہ میں ڈالر 10 روپے تک سستا ہوا

روپے نے ڈالر کو پچھاڑ کر رکھ دیا، سات ماہ میں ڈالر 10 روپے تک سستا ہوا
November 12, 2020

کراچی (92 نیوز) روپے  نے ڈالر کو پچھاڑ کر رکھ دیا، انٹر بینک میں ڈالر سات ماہ کےدوران  تقریبا 10روپےتک  سستا ہوگیا ۔ ڈالر سات ماہ کی کم ترین سطح 158روپے30پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے، ماہرین کہتے ہیں حکومتی اقدامات اسی طرح جاری رہے تو ڈالر 150روپے کا ہو سکتا ہے۔

انٹربینک ہو یہ اوپن مارکیٹ  دونوں ہی جگہ روپے کےمقابلے میں  ڈالر لڑکھڑا رہاہے ، 7ماہ کے دوران انٹربینک میں ڈالر تقریبا 10روپے سستا ہوکر 158روپے30پیسے کی سطح پر آچکا ہے  جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 158روپے 25پیسے کاہوگیا۔

فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ترسیلات زر اور برآمدات میں اضافہ، درآمدات، خساروں میں کمی اور ادائیگیوں میں تاخیر روپیہ مستحکم ہونے کی وجہ بنا ۔ صنعتکار کہتے ہیں کہ حکومت ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا تسلسل برقرار رکھنے میں کامیاب رہی تو اشیاء خوردونوش سمیت مختلف اشیاء سستی ہو جائیں گی ۔

بلومبرگ کے مطابق گذشتہ ڈھائی ماہ کے دوران پاکستانی روپیہ ایشیا میں تیسرے نمبر پر ڈالر کے مقابلے میں اپنی قدر میں اضافہ کرنے والی کرنسی بن چکا ہے۔ماہرین امید ظاہر کرتےہیں حکومتی اقدامات میں تسلسل رہاتو ڈالر ایک سو پچاس روپے تک آ سکتا ہے۔