Friday, May 10, 2024

روپیہ ٹکے کا بھی نہ رہا ، بنگلہ دیشی ٹکا دو روپے کا ہوگیا

روپیہ ٹکے کا بھی نہ رہا ، بنگلہ دیشی ٹکا دو روپے کا ہوگیا
September 27, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) دوٹکے کا محاورہ ہمیشہ کسی کی بے قدری  کے لیے  استعمال ہوتا ہے ، لیکن بنگلہ دیش کی ترقی نے ٹکے کی عزت بڑھائی دی ، اب ٹکا دو ٹکے کا نہیں رہا بلکہ  ایک ٹکا دو روپے کا ہو گیا ہے۔

روپیہ ٹکے کا بھی نہیں رہا دوٹکے والا محاوہ بھی روپے کی گرتی ہوئی قدر پر فٹ نہیں آرہا کیونکہ پاکستانی کرنسی کے نیچے گرنے کی حالت یہ ہے کہ بنگلہ دیش کا ایک ٹکہ پاکستان کے دو روپے کے برابر پہنچ گیا ،یعنی دو ٹکے کی ویلیو پاکستانی کرنسی میں پورے چار روپے ہوگئی ہے۔

بنگلہ دیش کی کرنسی کے مضبوط ہونے کی بڑی وجہ اس کی معاشی پالیسیاں ہیں، گزشتہ ایک دہائی کے دوران پاکستان سمیت ایشیاء کے متعدد ممالک سے انڈسٹری شفٹ ہوکر بنگلہ دیش پہنچ چکی ہے، برآمدات میں اضافے کی وجہ سے بنگلہ دیشی کرنسی مسلسل مضبوط ہورہی ہے۔

بنگلہ دیش کی بہترین معاشی پالیسیوں کی وجہ سے نہ صرف گروتھ ریٹ میں سارک ممالک میں سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہےبلکہ ٹکےکی ویلیو بڑھنے کے بعد اب کسی کو دو ٹکے کا کہنے کی روایت بھی بدلتی ہوئی نظر آرہی ہے۔