Monday, September 16, 2024

روپوش کرانے میں پمز اسپتال انتظامیہ نے معاونت کی : کرشن کمار کا انکشاف

روپوش کرانے میں پمز اسپتال انتظامیہ نے معاونت کی : کرشن کمار کا انکشاف
April 13, 2016
اسلام آباد (92نیوز) پمز اسپتال میں مریضہ سے زیادتی کرنے والے ملزم کرشن کمار نے پولیس کے سامنے سب رازوں سے پردہ اٹھا دیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزم کے انکشاف نے پمز انتظامیہ کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا۔ ملزم کرشن کمار نے اعتراف کیا ہے کہ روپوش کرانے میں پمز اسپتال نے معاونت کی۔ میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد بدنامی کے ڈرسے انتظامیہ نے ساتھ دیا۔ ملزم کرشن کمار کا کہنا ہے کہ انکوائری کمیٹی کو بھی اصل حقائق سے آگاہ کردیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے سیکٹرجی ایٹ ٹو میں ہوم سروس پروائڈر کے نام سے دفتر کھول رکھا تھا اور کرشن کمار سروسز فراہم کرنے کی آڑ میں خواتین کو ہوس کا نشانہ بناتا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عصمت دری کے واقعات میں جیل بھی جا چکا ہے۔ کرشن کمار کے خلاف 2014ءمیں تھانہ مارگلہ میں خاتون سے زیادتی کا مقدمہ درج ہوا۔