Tuesday, April 23, 2024

روٹھے ہو تم تم کو کیسے مناؤں پیا؟، روٹھی بیوی کو منانے کیلئے شوہر بجلی کے پول پر چڑھ گیا

روٹھے ہو تم تم کو کیسے مناؤں پیا؟، روٹھی بیوی کو منانے کیلئے شوہر بجلی کے پول پر چڑھ گیا
December 17, 2020

کندھ کوٹ (92 نیوز) روٹھے ہو تم تم کو کیسے مناؤں پیا؟۔ ناراض بیوی کو منانے کیلئے کندھ کوٹ کا رہائشی ندیم بجلی کے پول پر چڑھ گیا۔

بیوی کو منانے کا انوکھا طریقہ، کندھ کوٹ میں ناراض بیوی خلع لینے کیلئے عدالت پہنچی تو شوہر منت سماجت کرتا رہا۔

بیوی نے ایک نہ سنی تو ندیم نامی شخص اسے روکنے کی غرض سے بجلی کے پول پر چڑھ گیا۔ ندیم کو دیکھ کر لوگوں کا ہجوم اکٹھا ہوگیا۔

شہریوں کی جانب سے بروقت اطلاع ملنے پر واپڈا نے بجلی منقطع کردی۔ پولیس نے ندیم جمالی کو پول سے اتار کر گرفتار کرلیا۔