Thursday, March 28, 2024

روٹھتے مانتے اتحادیوں کیساتھ عمران خان زیادہ عرصہ حکومت نہیں کر پائیں گے، بلاول بھٹو

روٹھتے مانتے اتحادیوں کیساتھ عمران خان زیادہ عرصہ حکومت نہیں کر پائیں گے، بلاول بھٹو
January 31, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) روٹھتے مانتے ان اتحادیوں کے ساتھ عمران خان اور زیادہ عرصہ حکومت نہیں کرپائیں گے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے پیش گوئی کردی۔ ایم کیوایم کو حکومت چھوڑنے کا مشورہ دیتے ہوئے سوال اٹھایا۔ متحدہ والے ایسی حکومت کا ساتھ کیوں دے رہے ہیں جس نے عوام کو مشکل میں ڈال دیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے پھر ایم کیوایم کو دانا  ڈال دیا، پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے متحدہ کو وفاقی حکومت سے راستہ الگ کرنے کا مشورہ بھی دے ڈالا، میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو نے کہا کہ جنہوں نے کراچی والوں کو مشکلات میں ڈالا، ایم کیوایم اس کا ساتھ دینے پر سوچے، وفاقی حکومت نے متحدہ کے مطالبات پورے نہیں کیے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا پی ٹی آئی حکومت کے خلاف وفاق، پنجاب اور خیبرپختونخوا سے بھی آوازیں اٹھ رہی ہیں۔ پی ٹی آئی میں یہ صلاحیت نہیں کہ وہ ملک چلاسکے۔

بلاول بھٹو نے حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آٹے کا بحران نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ملک کی سیاسی جماعتوں میں جو بھی اختلاف ہو، سب اس نکتے پر متفق ہیں کہ عمران خان کو گھر جانا چاہیے۔