Thursday, May 9, 2024

رونالڈینو اور ان کے بھائی جیل سے رہا

رونالڈینو اور ان کے بھائی جیل سے رہا
April 8, 2020

پیرا گوئے ( 92 نیوز)  برازیل کے سابق فٹبالر رونالڈینو  اور انکے بھائی رابرٹو کو پیرا گوئے کی جیل سے رہا کر دیا گیا ، ان کی ضمانت 1.6 ملین ڈالر میں ہوئی  ، سابق برازیلین فٹبالر بھائی سمیت ہوٹل  میں نظر بند رہیں گے ، رونالڈینو 32 دن تک جیل میں رہے۔

برازیل اور بارسلونا کے سابق فٹبالر رونالڈینو اور انکے بھائی رابرٹو کو 6  مارچ کو  جعلی  پاسپورٹ  پر  پیراگوئے میں داخل ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا ۔

رونالڈینو کو پیر اگوئے میں  فٹبال ٹریننگ اور  کتاب کی رونمائی کی تقریب میں ایک کسینو کے مالک نے  مدعو کیا تھا  ، انکی ضمانت  26 کروڑ 50 لاکھ روپے میں ہوئی۔ رونالڈینو  2002 میں فٹبال ورلڈکپ  جیتنے والی برازیل کی ٹیم کا حصہ بھی تھے۔