Friday, March 29, 2024

رونالڈو کے گول نے یووینٹس کو پھر جتوا دیا

رونالڈو کے گول نے یووینٹس کو پھر جتوا دیا
January 17, 2019
جدہ ( 92 نیوز) رونالڈو نے یووینٹس کو ایک  اور ٹائٹل سے جتوا دیا، یووینٹس نے  اٹالین سپر کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ یووینٹس نے فائنل معرکے میں اے سی میلان کو ایک صفر سے شکست دی،فاتح ٹیم کی جانب سے واحد گول کرسٹیانو رنالڈو نے اسکور کیا۔ یووینٹس اور اے سی میلان کی ٹیمیں سعودی عرب کے شہر جدہ میں سپر کپ کے فائنل میں مد مقابل ہوئیں، دونوں ٹیموں نے  ایک دوسرے کی گول پوسٹ پر بھر پور حملے  کیے لیکن پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول اسکور  نہ کر سکی۔ دوسرے ہاف میں یووینٹس کے اسٹار فٹبالر   نے گول داغ کر اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی اور یووینٹس نے ایک صفر سے میچ اپنے نام کیا۔ یووینٹس نے آٹھویں بار اٹالین سپر کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ رونالڈو سال 2018 کے  پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی اپنے کر چکے ہیں ، 33 سالہ رونالڈو نے فٹبال کے کھیل کو اپنی جدید ترین تیکنیکس سے شہرتوں کی نئی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔ کرسٹیانو رونالڈو طویل عرصہ تک برطانوی فٹبال کلبز مانچسٹر یونائٹیڈ اور  ریال میڈرڈ سے منسلک رہے اور ان کی کامیابیوں میں کلیدی کردار ادا کیا۔ رونالڈو گزشتہ برس کا  بہترین گول کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔