Saturday, April 20, 2024

رونالڈو کے دو گولز نے یووینٹس کو اڈینزے کیخلاف فتح دلادی ‏

رونالڈو کے دو گولز نے یووینٹس کو اڈینزے کیخلاف فتح دلادی ‏
December 16, 2019
لندن ( 92 نیوز) اٹالین فٹبال لیگ میں کرسٹیانو رونالڈو  کی شاندار پرفارمنس کی بدولت یووینٹس نے اڈینزے کو تین ایک  سے شکست دے دی، رونالڈو نے میچ میں دو گول اسکور کیے۔ اٹالین فٹبال لیگ میں ایکشن سے بھر پور مقابلے جاری ہیں  ، اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈ کی عمدہ پرفارمنس  کی بدولت  یووینٹس نےاڈینزے  کو  تین ایک سے آؤٹ کلاس کیا۔ پرتگال کے اسٹار فٹبالر آغاز سے  ہی حریف ٹیم پر چھائے  رہے اور 9ویں منٹ میں گول داغ کر ٹیم کو برتری دلا دی۔37ویں منٹ میں  رونالڈو نے ایک بار پھر گیند کو جال کی راہ دکھائی اور ٹیم کی برتری دگنی کر دی۔ پہلے ہاف کے اختتامی لمحات  میں یووینٹس کے لیونارڈو بونچی نےشاندار  گول کر کے ٹیم کی پوزیشن مستحکم بنادی ، دوسرے ہاف میں یووینٹس  کی ٹیم گول اسکور نہ کر سکی لیکن میچ کے اضافی منٹس میں اڈینزے  کی جانب سے پیسٹو  نے گول  کیا اوریووینٹس نے تین ایک سے میچ اپنے نام کیا۔