Friday, May 17, 2024

رونالڈو 700 گولز مکمل کرنے کیلئے صرف ایک گول کی دوری پر

رونالڈو 700 گولز مکمل کرنے کیلئے صرف ایک گول کی دوری پر
October 12, 2019
لندن ( 92 نیوز) پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسچیانو رونالڈو  ایک اور اعزاز حاصل کرنے کے قریب ہیں ، وہ 700گولز مکمل کرنے کے لیے ایک گول کی دوری پر ہیں ۔ یورو کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں پرتگال نے لکسمبرگ کو تین صفر سے شکست دی، دوسرے  میچ میں چیک ریپبلکن نے انگلینڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔ یورو کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں پرتگال نے لکسمبرگ کو  تین صفر سے شکست دی،کرسچیانو رونالڈو نے میچ میں ایک گول اسکور  کر کے کیر ئیر کا 699واں گول اسکور کیا۔ دوسرے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم کو چیک ریپبلکن  کے ہاتھوں  دو،ایک سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑنا،انگش ٹیم کوالیفائر میچز میں 43میچز کے بعد شکست کا سامنا  کرنا پڑا۔ انگلینڈ کو آخری بار کوالیفائنگ   میچ میں 2009میں یوکرائن کے ہاتھوں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔