Tuesday, April 16, 2024

رونالڈو 2020 کا گولڈن فٹ ایوارڈ بھی لے اڑے

رونالڈو 2020 کا گولڈن فٹ ایوارڈ بھی لے اڑے
December 21, 2020

موناکو (92 نیوز)پرتگال سے تعلق رکھنے والے عظیم فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے حصے میں ایک اور بڑا اعزاز آگیا ۔ جادوگر فٹبالر 2020کا گولڈن فٹ ایوارڈ بھی لے اڑے،انہیں کیرئیر میں پہلی مرتبہ اس ایوارڈسے نوازاگیا ۔

گولڈن فٹ ایوارڈکی رنگا رنگ تقریب موناکو میں منعقد ہوئی ،کوروناکی وجہ سے تقریب شائقین سے خالی آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی ،رونالڈو کاکہنا تھا یہ انکے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے،انہوں نے ہمیشہ اسکا خواب دیکھا تھا۔

گولڈن فٹ ایوارڈکسی بھی فٹبالر کوزندگی میں صرف ایک بار ملتا ہے۔اس موقع پر کرسٹیانو رونالڈو کے پاؤں کا نقش ہمیشہ کیلئے محفوظ کرلیا گیا۔