Thursday, May 9, 2024

رومانیہ کے ایکسنٹ بینڈ کے گلوکار نے پاکستانی کرتا پہنچ کر سب کو حیران کردیا

رومانیہ کے ایکسنٹ بینڈ کے گلوکار نے پاکستانی کرتا پہنچ کر سب کو حیران کردیا
February 10, 2021

رومانیہ ( ویب ڈیسک ) رومانیہ کے الیکٹرو پاک بینڈ ایکسنٹ کے گلوکار ایڈرین سینا نے پاکستانی کرتا پہن کر مداحوں کو حیران کر دیا ۔

ایکسنٹ بینڈ کے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ پر جاری پوسٹ میں گلوکار نے تصدیق کی کہ ان کا کرتا پاکستانی ہے ۔ا پنی پوسٹ میں گلوکار نے لکھا کہ یورپ میں منعقدہ یوٹیوب میوزک ایونٹ میں انہوں نے پاکستانی کرتا پہن کر نیا ٹرینڈ سیٹ کیا ہے ۔

ایکسنٹ بینڈ کے گلوکار کی اس پوسٹ پر مداحوں نے ان کے پاکستانی کرتا پہنے پر خوشی کا ظہار کیا  اور مختلف تبصروں بھی کئے ۔