Monday, September 16, 2024

رومانیہ: پارلیمنٹ کے سامنے 50ہزار افراد کا کرپشن کیخلاف مظاہرہ

رومانیہ: پارلیمنٹ کے سامنے 50ہزار افراد کا کرپشن کیخلاف مظاہرہ
February 13, 2017

بخارسٹ (ویب ڈیسک) رومانیہ کے دارالحکومت بخارسٹ میں حکمران جماعت کے ہیڈکوارٹرز کے سامنے ہزاروں افراد سراپا احتجاج ہیں، مظاہرین نے حکومت کے مستعفی ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

عوامی احتجاج کے آگے ہتھیار ڈالتے ہوئے متنازع قانون کے خالق وزیر انصاف فلورن یارڈچ نے استعفیٰ تو دے دیا لیکن دارالحکومت بخارسٹ کے وکٹری اسکوائر میں حکومت مخالف مظاہرہ جاری ہے۔ شدید سردی کے باوجود پچاس ہزار افراد حکمران جماعت کے ہیڈکوارٹرز کے سامنے جمع ہیں۔

وزیر انصاف کے تیارکردہ قانون میں پچاس لاکھ تک مالی بدعنوانی کو جرم کے زمرے سے نکال دیا گیا تھا۔ یہ قانون اکتیس جنوری کو پارلیمنٹ نے منظور کیا تھا جس کے بعد ملک بھر میں مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ حکومت نے یہ متنازع قانون منسوخ کر دیا ہے لیکن مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ حکومت اقتدار چھوڑ کر ملک میں نئے انتخابات کا اعلان کرے۔