Friday, April 19, 2024

رومانیہ نے ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کے ویزے مسترد کر دیے

رومانیہ نے ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کے ویزے مسترد کر دیے
July 14, 2015
اسلام آباد (92نیوز) پاکستان جونیئر سنوکر ٹیم کیلئے بڑا دھچکہ، رومانیہ میں ہونےوالی انڈر 21 ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں جانے والی قومی جونیئر ٹیم کے ویزے مسترد کر دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان جونیئر سنوکر ٹیم نے رومانیہ میں ہونیوالی انڈر 21 ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کرنا تھی۔ پاکستان کی جانب سے محمد فہیم، این ڈ عبد الرحیم نے ملک کی نمائندگی کرنا تھی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل رواں ماہ پاکستانی سکواش کھلاڑیوں کے ویزے بھی آسٹریلین سفارتخانے نے مسترد کردیئے تھے۔