Saturday, April 20, 2024

رومانیہ میں ڈرون چیمپئن لیگ نے رنگ جما دیا

رومانیہ میں ڈرون چیمپئن لیگ نے رنگ جما دیا
November 22, 2016

بخارسٹ (ویب ڈیسک) ڈرون کا بھی کوئی جواب نہیں۔ کون سا کام نہیں جو ریموٹ کنٹرول سے اڑنے والی اس ایجاد سے نہیں لیا جا رہا۔ اب یہی دیکھ لیں کہ یار لوگوں نے ڈرونز کے مقابلوں کا بھی آغاز کر دیا ہے۔ رومانیہ کی ایک نمک کی کان میں ڈرون چیمپئنز لیگ ہوئی جس میں دنیا کے مختلف ممالک سے لوگوں نے حصہ لیا۔ پولینڈ کے میک پوشوالڈ نے ڈرون اڑا کر اپنی شاندار مہارت کا مظاہرہ کیا اور فتح اپنے نام کر لی۔