Friday, May 10, 2024

رومانیہ میں تیار بحری جہاز پی این ایس یرموک پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل

رومانیہ میں تیار بحری جہاز پی این ایس یرموک پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل
February 15, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) رومانیہ میں تیار کیے جانے والا 2300 ٹن وزی بحری جہاز پی این ایس یرموک پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل ہوگیا۔ پی این ایس یرموک جدید آلات اور ٹیکنالوجی سے لیس ہے جومختلف اقسام کے میری ٹائم آپریشنزسرانجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ رومانیہ ، تیار ، بحری جہاز ، پی این ایس یرموک ، پاک بحریہ ، بیڑے میں شامل ، اسلام آباد ، 92 نیوز پی این ایس یرموک کی کیمشننگ تقریب رومانیہ میں منعقد ہوئی۔ وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں پاکستانی حکام کے علاوہ رومانین بحریہ کے اعلیٰ افسران، دوست ممالک کے سفارتکاروں اور ڈامن شپ یارڈ کی انتظامیہ نے بھی شرکت کی۔ رومانیہ ، تیار ، بحری جہاز ، پی این ایس یرموک ، پاک بحریہ ، بیڑے میں شامل ، اسلام آباد ، 92 نیوز وائس چیف آف نیول اسٹاف نے ریکارڈ مدت میں جہاز کی تیاری پر ڈامن شپ یارڈ کے تعاون اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی بحری بیڑے میں جہاز کی شمولیت سے سمندری امور کے تحفظ کے لیے پاک بحریہ کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس طرز کا دوسرا جہاز پی این ایس تبوک رواں سال کے وسط تک پاک بحریہ میں شامل ہوگا۔