Saturday, April 20, 2024

روم : تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 30افراد ہلاک

روم : تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 30افراد ہلاک
May 26, 2016
روم (ویب ڈیسک)بہتر مستقل کے خواب آنکھوں میں سجائے  یورپ جانے کی کوشش کرنے والے سیکڑوں غیرقانونی تارکین وطن کی کشتی بحیرہ روم میں اٹلی کے ساحل کے قریب الٹ گئی ۔ خوفناک منظر کی ویڈیو  وائرل ہوگئی جبکہ حادثے میں تیس سے زائدافرادہلاک اوراسی کے قریب لاپتہ ہیں۔ تفصیلات کےمطابق اطالوی بحریہ کی ٹیموں اور غوطہ خوروں نے سمندرمیں ڈوبتے افرادکو بحفاظت کنارے تک پہنچادیا۔ کشتی  میں سوار مسافروں کی اکثریت کے ایک جانب  ہونے کے باعث کشتی توازن برقرار نہ رکھنے سے الٹ گئی اطالوی حکام کے مطابق کشتی پرگنجائش سے زیادہ مسافرسوارتھے۔ اطالوی بحریہ  نے فوری آپریشن کرتے ہوئے جہاز پر سوار پانچ سو باسٹھ افراد کو بحفاظت نکال لیا، تاہم اسی  سے زائدلاپتہ ہیں،جن کی تلاشی جاری ہے۔  رواں سال یورپ پہنچنے کی کوشش میں سمندرمیں ڈوب کرہلاک افرادکی تعدادتیرہ سوسے تجاوزکرچکی ہے۔