Tuesday, May 14, 2024

روم اوپن ٹینس، مارن کلک، کائی نیشوکوری دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے

روم اوپن ٹینس، مارن کلک، کائی نیشوکوری دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے
September 15, 2020
روم (92 نیوز) روم اوپن ٹینس میں کروشیا کے مارن کلک، اٹلی کے جینک سنر اور جاپان کے کائی نیشوکوری دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے، فرانس کے بینوٹ پیرے، کینیڈا کے فیلکس اوگر اور روس کے کیرن خچنوف شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ روم اوپن ٹینس میں کھلاڑیوں کے درمیان زبردست  مقابلے جاری ہیں، کروشیا کے مارن کلک روس کے الیکزینڈر ببلک کو ہرا کر دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔ جاپان کے نیشکوری نے اسپین کے البرٹ راموس کو چھ چار، چھ تین سے ہرا دیا، فرانس کے بینوٹ پیرے کو اٹلی کے جینک سر نے چھ دو، چھ سے شکست دی۔ کینیڈا کے فیلکس اوگر  کو سربیا کے فلپ کراجینوک نے  چھ چار،سات پانچ جبکہ روس کے کیرن کچنوف کو  ناروے کے  کیسپر رڈ نے چھ تین ،تین چھ اور چھ ایک سے مات دی۔ بلغاریہ کے گریگر دمتروف نے اٹلی کے گیان لوکا کے خلاف سات پانچ، چھ ایک سے کامیابی حاصل کی، ٹاپ سیڈ اسپین کے رافیل نڈال، سربیا کے نواک جوکووچ اور یونان کے اسٹیفیناس نے بائی ملنے پر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔