Saturday, April 20, 2024

رولز روئس اور بھارتی ایجنٹ کے درمیان ایک کروڑ پاﺅنڈ کی خفیہ ڈیل بے نقاب

رولز روئس اور بھارتی ایجنٹ کے درمیان ایک کروڑ پاﺅنڈ کی خفیہ ڈیل بے نقاب
November 2, 2016
لندن (ویب ڈیسک) رولز روئس پر بھارتی ایجنٹ کو رشوت دینے کا الزام۔ برطانوی میڈیا نے رولز روئس کی بدعنوانی کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ طیاروں کے انجنز کا ٹھیکہ لینے کے لیے بلیک لسٹ میں شامل بھارتی ایجنٹ کو ایک کروڑ پاونڈ ادا کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق بی بی سی اور برطانوی اخبار گارڈین نے انکشاف کیا ہے کہ رولز روئس بدعنوانی میں ملوث رہی ہے۔ ایسے نئے شواہد ملے ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کمپنی نے بلیک لسٹ میں شامل بھارتی ایجنٹ سدھیر چوہدری کو خفیہ طور پر ایک کروڑ پاونڈ ادا کیے اور رقم کے عوض رولز روئس کو ممکنہ طور پر ہاک نامی طیاروں کے انجن بنانے کا ٹھیکہ ملا تھا۔ بھارت میں دفاعی سودوں کے لیے کسی ایجنٹ کی خدمات حاصل کرنا غیرقانونی ہے۔ سدھیر چوہدری بھارتی حکومت کی بلیک لسٹ میں شامل ہیں اور ان پر بدعنوانی اور بے ضابطگی کا الزام ہے۔ ارب پتی سدھیر چودھری لندن میں مقیم ہیں۔