Friday, April 26, 2024

روف صدیقی کیس : مفرورملزموں کے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری

روف صدیقی کیس : مفرورملزموں کے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری
January 2, 2016
کراچی (92نیوز) انسداد دہشت گردی کی عدالت میں روف صدیقی کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے مفرورملزموں کے وارنٹ گرفتاری ایک بار پھر جاری کر دیے۔ ڈاکٹر عاصم کیس میں بھی پانچ ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری۔ ملزموں میں وسیم اختر‘ انیس قائم خانی، سلیم شہزاد، قادرپٹیل اورعثمان معظم شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما رﺅف صدیقی پر اشتعال انگیز تقاریر نشر کرنے کے الزام کے تحت 24 مقدمات درج ہیں۔ وہ آج پیش ہوئے تو انسداد دہشت گردی عدالت نے سماعت 15 جنوری تک ملتوی کر دی اور دیگر مفرور ملزموں کے وارنٹ گرفتاری ایک بار پھر جاری کر دیے۔ بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رﺅف صدیقی کا کہنا تھا کہ ان کی ڈاکٹرعاصم سے دوستی نہیں تھی۔ ڈاکٹر عاصم کاتعلق پیپلزپارٹی سے ہے لیکن نام وہ ایم کیوایم کا لے رہے ہیں۔ وہ ہرکیس میں قانونی جنگ بھرپور انداز میں لڑیں گے۔ دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم قائد کی اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کار کے مقدمے میں روف صدیقی کی ضمانت میں پندرہ جنوری جبکہ انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر عاصم کیس میں ان کی ضمانت میں آٹھ جنوری تک توسیع کر دی۔ عدالت نے ایک بار پھر مفرور ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ تفتیشی افسر نے ملزموں کی گرفتاری کیلئے وقت مانگ لیا۔