Monday, May 13, 2024

روضہ رسولﷺ کی خدمت کی سعادت حبشہ کے خاندان کو آٹھ صدیوں سے حاصل ہے

روضہ رسولﷺ کی خدمت کی سعادت حبشہ کے خاندان کو آٹھ صدیوں سے حاصل ہے
February 9, 2021

مدینہ (92 نیوز) روضہ رسول ﷺ کی کئی نسلوں سے خدمت کرنے والے خاندان کا تعلق حبشہ یعنی ایتھوپیا سے ہے، جو آٹھ صدیوں سے روضہ مبارکﷺ کی دیکھ بھال اور صفائی ستھرائی کی سعادت سرانجام دے رہا ہے۔

اس خاندان کے موجودہ بزرگ شیخ نورالدین ہیں جو گزشتہ چالیس برسوں سے روضہ رسول کے امور کو دیکھنے کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔

دنیا کی خوبصورت سعادت سے بہرہ مند ہونے والے شیخ نورالدین کہتے ہیں انہیں جس قدر سکون اور روحانیت مسجد نبوی ﷺ میں روضہ رسول ﷺ کے پاس آکر ملی ہے وہ کہیں نصبیب نہیں ہوئی۔

شیخ نورالدین کہتے ہیں پوری دنیا کے مسلمانوں کے لئے مسجد نبوی ﷺ اور روضہ رسولؐ عقیدت اور روحانیت کا مرکز ہے ۔ اس روحانی مرکز کی مختلف ادوار میں تعمیر وتوسیع ہوتی رہی لیکن اس کی برکتوں ، رحمتوں کا نزول ویسے ہی جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ماضی میں روضہ رسول ﷺ کی صفائی ستھرائی اور دیگر امور سرانجام دیتے تھے ، اس وقت ان کا کام اہم شخصیات کا استقبال کرنا اور انہیں آب زم زم پیش کرنا ہے۔

شیخ نورالدین نے مسجد نبوی ﷺ کی توسیع کے حوالے سے بنائی گئی ڈاکیومنٹری میں پرانی یادیں تازہ کیں جنہیں دیکھ کر مسلمانوں کے ایمان تازہ ہو گئے۔ دل عشق مصطفیٰ ﷺے بھر گئے۔ شیخ نورالدین کی بابرکت یادوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔