Monday, May 13, 2024

روضہ امام حسینؓ پر پاکستان سمیت دنیا بھر سے لاکھوں زائرین کی حاضری

روضہ امام حسینؓ پر پاکستان سمیت دنیا بھر سے لاکھوں زائرین کی حاضری
September 10, 2019
بغداد (92 نیوز) کربلائے معلی میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے لاکھوں زائرین جمع ہیں ، زائرین نے روضہ امام حسینؓ اور روضہ حضرت عباس ؑ پر حاضری دی۔ یوم عاشور پر کربلائے معلی میں لاکھوں زائرین عزادری سید الشہدا میں مصروف ہیں۔ عزاداران خانوادہ رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شہادت کو یاد کرکے آنسو بہا رہے ہیں۔ زائرین میں خواتین اور بچوں کی بھی بہت بڑی تعداد شریک ہے ، شب عاشور کے دوران علما وذاکرین نے فضائل و مصائب اہل بیت بیان کیے ، زائرین نے حرم امام حسین علیہ السلام میں باجماعت نماز فجر بھی ادا کی۔