Monday, May 13, 2024

وزیر اعلیٰ سندھ کی روشن پروگرام کرپشن کیس میں نیب راولپنڈی میں پیشی

وزیر اعلیٰ سندھ کی روشن پروگرام کرپشن کیس میں نیب راولپنڈی میں پیشی
July 8, 2020

راولپنڈی ( 92 نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ایک بار پھر نیب کے روبرو پیش ہوئے ۔ سندھ روشن پروگرام میں 2 گھنٹے تحقیقاتی ٹیم کے سوالات کے جواب دیئے، الزمات کو پھرمسترد کردیا۔ وزیراعلیٰ سندھ کہتے ہیں کہ نیب نے کچھ سوالات پر مزید وضاحت مانگی ہے۔

سندھ روشن پروگرام کی تحقیقات میں پیشرفت ، طلبی پر وزیر اعلیۃ سندھ مراد علی شاہ تیسری مرتبہ نیب اولڈ ہیڈکوارٹرز میں پیش ہوئے ، ڈی جی نیب عرفان منگی کی سربراہی میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے وزیر اعلیٰ سے 19 سوالات کیے ۔

دو گھنٹے تک جاری رہنے والی تفتیش میں مراد علی شاہ نے تمام الزامات کو مسترد کردیا ، موقف اپنایا کہ قوائد وضوابط کے تحت سندھ روشن پروگرام منصوبہ کے فنڈز مختص کئے اور کوئی غلط کام نہیں کیا، منصوبہ کی منظوری کیلئے اختیارات کا کوئی غلط استعمال نہیں کیا۔

پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلی سندھ نے بتایا کہ 9جون کو سوالنامہ ملا، 18 جون کو طلبی ہوئی لیکن پیش نہ ہوسکا ، نیب نے کچھ سوالات پر وضاحت طلب کی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کی پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ، پیپلز پارٹی کا کوئی جیالہ یا رہنماء نیب آفس نہ آیا ۔

مراد علی شاہ پر بطور وزیر خزانہ سندھ سولر اسٹریٹس لائٹس کے ٹھیکے غیر قانونی طور پر دینے کا الزام ہے۔ متعدد کمپنیوں نے مبینہ طور پر 9 کروڑ روپے کی رشوت دے کر 4 ارب روپے کے ٹھیکے حاصل کیے۔