Monday, May 20, 2024

روسی ہیکرز نے حساس امریکی ڈیٹا چرا لیا ، امریکی اخبار کا دعوی

روسی ہیکرز نے حساس امریکی ڈیٹا چرا لیا ، امریکی اخبار کا دعوی
October 6, 2017

نیو یارک (92 نیوز) روسی ہیکرز کی جانب سے امریکا کے قومی سلامتی کے ادارے این ایس اے کا ڈیٹا چرائے جانے کے انکشاف نے تہلکہ مچا دیا۔
امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ کے مطابق روسی حکومت کے حمایت یافتہ ہیکرز کے ایک گروہ نے دو ہزار پندرہ میں این ایس اے کے ڈیٹا بینک پر سائبر حملہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق این ایس اے سے منسلک ایک پرائیویٹ کنٹریکٹر نے ایجنسی کا حساس ڈیٹا ذاتی کمپیوٹر میں منتقل کیا اور پھر اسے وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے معروف روسی کمپنی کا تیار کردہ اینٹی وائرس سافٹ وئیر کمپیوٹر میں انسٹال کیا جس کا روسی ہیکرز نے پتہ لگا لیا اور کسی طرح کمپیوٹر کے سرور تک رسائی حاصل کر کے وہاں سے انتہائی حساس نوعیت کا ڈیٹا چرانے میں کامیاب ہوگئے۔
اخبار کے مطابق امریکی حکام کو سائبر حملے کا ایک سال بعد علم ہوا ۔ تاہم انہوں نے معاملہ چھپانے میں ہی عافیت جانی۔
دوسری جانب روسی سافٹ وئیر کمپنی نےاخبار کی رپورٹ پر تبصرے سے انکار کردیا۔