Friday, May 3, 2024

روسی ٹینس سٹار ماریہ شراپوا نے نمائشی میچ میں میڈیسن کیز کو ہرا دیا

روسی ٹینس سٹار ماریہ شراپوا نے نمائشی میچ میں میڈیسن کیز کو ہرا دیا
December 14, 2015
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) روسی ٹینس سٹار ماریہ شرا پوا نے لاس اینجلس میں کھیلے گئے نمائشی میچ میں میڈیسن کیز کو شکست سے دوچار کر کے شائقین کے دل موہ لئے۔ تفصیلات کے مطابق لاس اینجلس میں نمائشی میچ کی میزبان شیرا پوا خود تھی۔ ماریہ شراپوا اینڈ فرینڈز کے عنوان سے نمائشی میچ کا مقصد شہر میں عالمی ٹینس کا فروغ تھا۔ پانچ بار کی گرینڈ سلام چیمپئن ماریہ شرا پوا نے پہلا سیٹ سات چھے سے ہارنے کے بعد کم بیک کیا اور دو سیٹ چھے ایک اور گیارہ نو سے جیت لئے۔ شراپوانے کہا ان کی خواہش ہے کہ لاس اینجلس میں پھر سے ٹینس میچ ہوں اور اس نے سوچا کہ کسی طویل ٹینس ٹورنامنٹ سے پہلے نمائشی میچ کھیلنا زیادہ مزیدار ہو گا۔ مرد کھلاڑیوں کے میچ میں سابق نمبر ون اینڈی روڈرک کا مقابلہ مارڈی فش سے تھا جو مارڈی نے سات چھے، چار چھے اور بارہ دس سے جیت لیا۔ دوہزار بارہ میں ٹینس کو خیر باد کہنے والے روڈرک کا کہنا تھا کہ انہیں نمائشی میچ کھیل کر بہت مزہ آیا۔ یہ ایک اچھا تجربہ تھا۔