Tuesday, April 23, 2024

روسی ویکسین اپوتنک کی دو ڈوز کی قیمت فروخت 8 ہزار 449 روپے مقرر

روسی ویکسین اپوتنک کی دو ڈوز کی قیمت فروخت 8 ہزار 449 روپے مقرر
March 22, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ‏روسی ویکسین اسپوتنک کی دوڈوز کی قیمت فروخت 8 ہزار 449 روپے مقرر کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق ‏روسی ویکسین اسپوٹنک  کی دو خوراکوں کی قیمت فروخت 8 ہزار 449 روپے مقرر کی گئی ہے۔ ‏وفاقی کابینہ نے چینی کمپنی کین سائنو کی سیل پرائس مقرر کرنے کی منظوری بھی دیدی۔ ‏چینی کمپنی کین سائنو کے فی انجکشن کی قیمت 4 ہزار 225 روپے مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔ ‏وفاقی کابینہ سے دونوں ویکسینز کی قیمت فروخت کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے لی گئی‏۔

ڈریپ نے ویکسینز کی قیمتیں مقرر کرنے کی سفارش کی تھی۔ ‏روس اور چین سے نجی شعبے کے ذریعے ویکسین درآمد کی جارہی ہے۔