Thursday, April 25, 2024

روسی وزیر دفاع کا ملکی تاریخ کی سب سے بڑی فوجی مشقوں کا اعلان

روسی وزیر دفاع کا ملکی تاریخ کی سب سے بڑی فوجی مشقوں کا اعلان
August 29, 2018
ماسکو ( 92 نیوز ) روسی وزیر دفاع سرگئی شائیگو نے روسی تاریخ کی سب سے بڑی فوجی مشقوں کا اعلان کر دیا ۔  مشقوں میں چین اور منگولیا کی فوجیں بھی حصہ لیں گی۔ روس نے آئندہ ماہ سوویت یونین کے خاتمے کے بعد سے اب تک کی سب سے بڑی فوجی مشقیں کرنے کا اعلان کیا ہے ، روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے فوجی مشقوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان میں چین اور منگولیا کی فوجیں بھی حصہ لیں گی۔ ووستوک2018 مشقیں روسی افواج کے مرکزی اور مشرقی علاقوں میں منعقد ہوں گی جن میں تین لاکھ فوجی، ایک ہزار جہاز، دو روسی بحری بیڑے اور ان سے ملحقہ تمام ہوائی یونٹ شریک ہوں گے۔ روسی وزیر دفاع شائیگو  کا کہنا  ہے کہ اگلے ماہ ہونے والی فوجی مشقیں 1981 میں سوویت فوجی مشقوں زاپیڈکے بعد سب سے بڑی فوجی مشقیں ہوں گی ،  یہ سب کچھ بلاشبہ جنگ کے قریب ترین کاماحول ہوگا ۔ ان کامزید کہناتھاکہ جنگ زدہ ملک شام ماسکوکی مددسے تعمیرنوکے کام کے بعد دس لاکھ پناہ گزینوں کی واپسی کیلئے تیارہے۔ووستوک 2018مشقیں 11ستمبر سے 15ستمبر تک جاری رہیں گی۔