Friday, March 29, 2024

روسی وزیر دفاع کا شامی تنازع سے متعلق حکمت عملی پر نظر ثانی کا مطالبہ

روسی وزیر دفاع کا شامی تنازع سے متعلق حکمت عملی پر نظر ثانی کا مطالبہ
December 16, 2018
ماسکو (92 نیوز) روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے امریکی ہم منصب جیمز میٹس سے شامی تنازع اور آئی این ایف معاہدے سے متعلق حکمت عملی  پر نظر ثانی کا مطالبہ کر دیا۔ جیمز میٹس کے نام خط میں روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے  آئی این ایف معاہدے پر امریکا سے براہ راست مذاکرات کی پیشکش کی۔ انہوں نے شام کے حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا امریکا نے وہاں امن اورتباہ حال علاقوں کی بحالی کیلئے  بہت کم کام کیا۔ امریکی فضائیہ کے حملوں میں عام شہری ہلاک ہو رہے ہیں۔ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کی جانب سے خط کا تاحال کوئی جواب نہیں دیا گیا۔