Tuesday, May 21, 2024

روسی وزیر خارجہ نے امریکا کی نئی پابندیوں کو بے معنی قرار دیدیا

روسی وزیر خارجہ نے امریکا کی نئی پابندیوں کو بے معنی قرار دیدیا
February 18, 2019
ماسکو ( 92 نیوز) روسی وزیر خارجہ نے امریکا کی نئی پابندیوں کو بے معنی قرار دیدیا اور کہا کہ  ان پابندیوں کا مقصد کیا ہے ، ہم نہیں جانتے ۔ روس کے خلاف امریکا کی جانب سے متوقع نئی امریکی پابندیوں پر بات کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ سر گئی لاروف کا کہنا تھا کہ یہ پابندیاں بھی سابقہ پابندیوں کی طرح فضول اور بے معنی ہی ہوں گی ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ اگر امریکا اب بھی یہ سمجھ نہیں پایا کہ یہ پابندیاں بے کار ہیں تو پھر میں اس بات پر صرف افسوس ہی کرسکتا ہوں۔ رواں ماہ بارہ فروری کو امریکی قانون سازوں کی جانب سے روس پر نئی پابندیوں سے متعلقہ ایک بل پیش کیا گیا تھا۔