Saturday, May 11, 2024

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف 6 اپریل کو پاکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف 6 اپریل کو پاکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے
April 2, 2021

ماسکو (92 نیوز) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف 6 اپریل کو پاکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے تصدیق کر دی۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف 6 تا 7 اپریل کے دورہ پاکستان کے دوران اپنے ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات میں مزید بہتری پر بات چیت کے علاوہ تجارتی، معاشی اور انسداد دہشتگری میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔