Wednesday, April 24, 2024

روسی میڈیا بھی پاکستان ، بھارت کے واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی کی تقریب کا مداح نکلا

روسی میڈیا بھی پاکستان ، بھارت کے واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی کی تقریب کا مداح نکلا
November 15, 2018
ماسکو (92 نیوز) پاکستان اور بھارت کے درمیان واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی کی تقریب جہاں دونوں ممالک کے شہریوں کیلئے باعثِ تفریح ہےوہیں روسی میڈیا بھی اس تقریب کا مداح نکلا ہے۔ پاکستانیوں اور بھارتی عوام کے بعد واہگہ بارڈر کی تقریب نے روسیوں کے دل میں بھی گھر کر لیا۔ روسی میڈیا بابِ آزادی پر ہونیوالی تقریب کے گن گانے لگا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دونوں ممالک کے درمیان ہونیوالی تقریب کو شاندار قرار دے دیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان واہگہ بارڈر کی سرحد پر یہ تقریب ہر روز منعقد کی جاتی ہے۔ طلوع آفتاب سے قبل پرچم بلند جبکہ سورج غروب ہونے سے پہلے پرچم اتارنے کے پہلے خصوصی پریڈ ہوتی ہے۔ عام دنوں میں ہفتے کے آخری روز اور خصوصاً 23 مارچ اور 14 اگست کے موقع پر واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی پروقار تقریب ہوتی ہے جس میں بچے اور بڑے بڑی تعداد میں  شرکت کرکے روایتی جوش و جذبہ کا مظاہرہ کرتی ہے۔