Saturday, April 20, 2024

  روسی مسافر طیارتباہ ہونے سے224افراد ہلاک ، داعش کا طیارہ مارگرانے کا دعویٰ

   روسی مسافر طیارتباہ ہونے سے224افراد ہلاک ، داعش کا طیارہ مارگرانے کا دعویٰ
October 31, 2015
قاہرہ(ویب ڈیسک)روسی مسافر طیارہ صحرائے سینا میں گر کر تباہ ہوگیا طیارے میں روس سے تعلق رکھنے والے سترہ بچوں اور عملے کے ارکان سمیت دو سو چوبیس افراد ہلاک ہوگئے دوسری طرف انتہا پسند تنظیم داعش نے طیارہ مارگرانے کا دعوی کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق روس کی ایئربس اے تھری ٹو ون  بحیرہ احمر کے کنارے پر واقع سیاحتی مقام شرم الشیخ سے روسی شہر سینٹ پیٹرز برگ کی جانب محو پرواز تھی ،اس جہاز میں دوسوسے زائد افراد اور عملے کے ارکان سوار تھے،مصر کے وزیر اعظم آفس نے  طیارہ گرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا  کہ طیارہ جزیرہ نما سینا میں گر کر تباہ ہوا ۔ مصری میڈیا کے مطابق  روسی جہاز  میں  سوار عملے کے ارکان سمیت تمام مسافر ہلاک ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے حادثے کی تحقیقات کا حکم  دےدیا ہے روسی حکام کے مطابق طیارے میں سترہ بچوں سمیت دو  سو چوبیس مسافر اور عملے کے سات ارکان سوار تھے۔ دوسری طرف  انتہا پسند تنظیم داعش نے ایئربس کو نشانہ بناکر تباہ کرنے کا دعوی بھی کیا ہے ۔