Friday, April 26, 2024

روسی لڑاکا طیاروں کی شامی صوبے حمس اور ادلب پر بمباری، راستان، تلبیش اور مارت النومان میں کئی عمارتیں، دکانیں تباہ

روسی لڑاکا طیاروں کی شامی صوبے حمس اور ادلب پر بمباری، راستان، تلبیش اور مارت النومان میں کئی عمارتیں، دکانیں تباہ
October 31, 2015
حمس (ویب ڈیسک) روسی لڑاکا طیاروں نے شام کے صوبے حمس اور ادلب کو بمباری کا نشانہ بنایا۔ فضائی حملوں میں متعدد عمارتیں تباہ ہو گئیں۔ حمس کے شہر راستان میں روسی جیٹ طیاروں کے حملوں کے بعد آسمان پر دھوئیں کے بادل چھا گئے۔ تلبیش شہر میں بھی روسی طیاروں کی بمباری کے بعد خوف وہراس پھیل گیا اور شہری ملبہ ہٹا کر اپنے پیاروں کو بچانے میں لگ گئے۔ صوبہ عدلیب کے شہر مارت النومان میں بمباری سے دکانیں، گاڑیاں اور سڑکیں تباہ ہو کر رہ گئیں۔ روس کے جنگی طیاروں نے شامی باغیوں کے سو کے قریب ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جن میں باغیوں کے کمانڈ سنٹرز اور اسلحہ کے ڈپو شامل ہیں۔ روس کا کہنا ہے کہ فضائی حملوں سے شامی باغیوں کا رسد کا نظام کافی حد تک متاتر ہوا ہے۔