Sunday, May 12, 2024

روسی فیڈریشن کی اسپیشل فورسز کا دستہ پاکستان پہنچ گیا

روسی فیڈریشن کی اسپیشل فورسز کا دستہ پاکستان پہنچ گیا
November 5, 2020
 راولپنڈی (92 نیوز) پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشقیں دروزبا یعنی دوستی کے سلسلے کی پانچویں مشترکہ فوجی مشقوں میں شرکت کیلئے روسی اسپیشل فورسز کا دستہ پاکستان پہنچ گیا۔ https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1324325352760582144?s=20 ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق پاک روس مشترکہ فوجی مشقوں دروزبا پانچ میں شرکت کیلئے روسی فوجی دستہ پاکستان پہنچ گیا۔ مشترکہ مشقیں دو ہفتے جاری رہیں گی۔ مشقوں میں انسداد دہشتگردی کے تجربات کا باہمی تبادلہ کیا جائے گا۔ فضاء میں خوطہ لگانا اور مغویوں کی رہائی کیلئے آپریشنز مشقوں کا خاصا ہیں۔ دروزبا کے عنوان سے پہلی مشقیں 2016ء اور تیسری 2018ء میں پاکستان میں منعقد ہوئیں تھیں۔ دوسری اور چوتھی مشقیں 2017ء اور 2019ء میں روس کی میزبانی میں منعقد ہوئیں۔