Friday, April 26, 2024

روسی فوج نے سیخوئی ٹی ففٹی جیٹ طیارے کی کامیاب پرواز کر لی

روسی فوج نے سیخوئی ٹی ففٹی جیٹ طیارے کی کامیاب پرواز کر لی
March 7, 2015
ماسکو(ویب ڈیسک)روسی اور امریکی فوج میں ایک مرتبہ پھر ہتھیاروں کی دوڑ تیز ہو گئی ہے ۔ روسی ائرفورس نے سیخوئی ٹی ففٹی جیٹ طیارے کی کامیاب پرواز کی ہے اس جدید  جدید لڑاکا طیارے کواگلے برس روسی فوج کا حصہ بنایا جائے گا۔   ٹی 50جیٹ طیارے کو پانچویں جنریشن کا طیارہ کہا جارہا ہے جیٹ طیارے میں ایک سیٹ ہےاور اس میں دوانجن رکھے گئے ہیں جو اس کی اڑان اور اس میں وزن اٹھانے کی قابلیت پیدا کرتے ہیں۔ یہ طیارہ  چونتیس ٹن وزن اٹھا سکتا ہے جبکہ اس کی رفتار انیس سو کلومیڑ فی گھنٹہ ہے۔ روسی ائیر فورس کا کہنا ہے کہ مستقبل میں پانچ سو ٹی 50 جیٹ طیارے  فوج کا حصہ بنیں گے ۔  ٹی ففٹی جیٹ کو امریکی جیٹ ایف 22کے مقابلے کا طیارہ کہا جارہا ہے مستقبل میں ٹی 50 جیٹ  طیارہ  ایم آئی جی ٹوئنٹی نائن فلکرم اور ایس یو ٹوئنٹی سیون جنگی طیارے کی جگہ لے گاجو اس وقت روسی فوج کے زیر استعمال ہیں۔