Sunday, September 8, 2024

روسی عسکری وفد کا دورہ جی ایچ کیو ، آرمی چیف سے ملاقات کی

روسی عسکری وفد کا دورہ جی ایچ کیو ، آرمی چیف سے ملاقات کی
January 21, 2016
  راولپنڈی(92نیوز)روس کے اعلیٰ سطحی عسکری وفد نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران پاک روس دفاع تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق روس کے ڈائریکٹر آف فیڈرل سروسز فار ملٹری فورمین الیگزنڈر کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی دفاعی وفد نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں سکیورٹی کے حوالے سے خطے کی صورتحال اور دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دفاعی تعاون کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی اور دفاعی تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔