Friday, April 26, 2024

روسی طیارے فضا میں امریکی بمبار طیارے کے انتہائی قریب پہنچ گئے

روسی طیارے فضا میں امریکی بمبار طیارے کے انتہائی قریب پہنچ گئے
August 30, 2020
 ماسکو (92 نیوز) روسی جنگی طیارے نے امریکی پائلٹ کے اوسان خطا کرا دیئے۔ روسی طیارے فضا میں امریکی بمبار طیارے کے انتہائی قریب پہنچ گئے۔ امریکی وزارت دفاع کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بلیک سی پر پرواز کے دوران روسی جنگی طیارے امریکی بمبار جہاز 52 بی کے انتہائی قریب سے گزرے اور سو فٹ سے بھی کم دوری پر پرواز کرکے خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ حرکت کی۔ امریکہ کے مطابق امریکی بمبار طیارہ اپنی معمول کی پرواز کر رہا تھا جب روسی پائلٹس نے یہ حرکت کی۔