Monday, September 16, 2024

روسی صدرولادی میر پیوٹن کی پیروڈی،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

روسی صدرولادی میر پیوٹن کی پیروڈی،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
March 9, 2016
  لاہور(ویب ڈیسک)روسی صدر ولادی میرپیوٹن کی  پیروڈی  نے سلوینیا کے مزاحیہ  گلوکار کلیمان  سلکونیا کو  راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا اورسوشل میڈیا پرپیروڈی کی ویڈیو کلپ وائرل ہو گئی ہے۔ تفصیلات کےمطابق  سلوینیا کامزاحیہ اداکار اور گلوکار کلیمان سلکونیا پوپ کی پیروڈی سےجو کچھ حاصل نہ کر پایا  تھا وہ اسے روسی صدر ولادی میر پیوٹن  پیروڈی سے مل گیا اور وہ راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گیا روسی صدر کی پیروڈی پر مشتمل ویڈیو کلپ وائرل ہو گئی ہے اور اسے لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں سلووینیائی اداکار اور کامیڈین نے اپنے گانوں میں پوپ اور ولادی میر پیوٹن کا تمسخر اڑایا ہے  اور یو ٹیوب پر اس کا کلپ تیس لاکھ بار دیکھا جا چکا ہے۔ کلپ میں سلکونیا پیوٹین  کا روپ دھارے  مزاحیہ انداز میں امریکا اور  یورپی یونین کو انتباہ کر رہے ہیں کہ وہ ان سے نہ الجھیں کیونکہ کوئی نہیں چاہتا کہ تیسری عالمی جنگ شروع ہو اور ساتھ ہی گاتے ہوئے اپنی ماں یعنی روس کو ایک بار پھر نمبر ون طاقت بنانے کےمنصوبے کا اعلان کرتا ہے ۔ ویڈیو میں پیوٹن  جیکی چن کو گھونسے مارنے کے علاوہ ایک جگہ گھوڑے کی پیٹھ پر سوار ہیں جبکہ  خاتون کے کاندھوں کو  کوٹ   سے ڈھانپتے اور شطرنج کے عالمی کھلاڑیوں کو شکست دیتے دکھایا گیا ہے۔