Saturday, April 20, 2024

روسی صدر کی کرسمس پر آئس ہاکی کھیلتے دلچسپ ویڈیو منظر عام پر آ گئی

روسی صدر کی کرسمس پر آئس ہاکی کھیلتے دلچسپ ویڈیو منظر عام پر آ گئی
December 26, 2019
ماسکو (92 نیوز) روسی صدر کی ایک اور دلچسپ ویڈیو منظر عام پر آ گئی۔ کرسمس کے موقع پر ریڈ اسکوائر پر آئس ہاکی کھیلتے دکھائی دیئے۔ روسی صدر ولادی میر پیوٹن اکثر و بیشتر کسی نہ کسی ایسی سرگرمی میں حصہ لیتے ہیں جو انہیں انٹرنیٹ سینسیشن بنا دیتی ہے۔ اس بار پیوٹن نے کرسمس کے موقع پر آئس ہاکی کھیل کر خبروں میں جگہ بنائی۔ نائٹ ہاکی لیگ کے میچ میں پیوٹن کے ہمراہ روسی وزیر دفاع سرگی شوئیگو نے بھی حصہ لیا۔ اس موقع پر شائقین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، جواپنے صدر کو آئس ہاکی کھیلتا دیکھ کر بہت خوش ہوئے اور ان کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔