Tuesday, April 23, 2024

روسی صدر پیوٹن کی بیجنگ اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی تصدیق

روسی صدر پیوٹن کی بیجنگ اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی تصدیق
December 16, 2021 ویب ڈیسک

بیجنگ (92 نیوز) چینی صدر شی جن پنگ اورروسی ہم منصب پیوٹن کی ورچوئل ملاقات ہوئی۔ پیوٹن نے بیجنگ اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی تصدیق کر دی۔

چینی نائب وزیر خارجہ لی یوچنگ کا کہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں میں ڈیڑھ گھنٹہ بات چیت ہوئی۔ باہمی تعلقات کے فروغ اور عالمی اسٹریٹجک ہم آہنگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بیجنگ اولمپکس میں روسی صدر کی شرکت مضبوط تعلقات کی عکاس ہے۔