Thursday, March 28, 2024

روسی صدر پیوٹن کی امریکا کے نومنتخب صدر کو جیت کی مبارکباد

روسی صدر پیوٹن کی امریکا کے نومنتخب صدر کو جیت کی مبارکباد
December 16, 2020

ماسکو (92 نیوز) روسی صدر پیوٹن نے امریکا کے نومنتخب صدر جوبائیڈن کو جیت کی مبارکباد دے دی۔

خبر ایجنسی کے مطابق روسی صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ دنیا کے امن اور استحکام کیلئے دونوں ممالک کو اختلافات بھلا کر ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔

ان کی جانب سے جوبائیڈن کو تمام تر تعاون حاصل رہے گا، پیوٹن نے بائیڈن کو ان کی جیت کے باضابطہ اعلان کے بعد مبارکباد دی۔

برازیل اور میکسیکو کے صدور نے بھی جو بائیڈن کو مبارکباد دی ہے۔