Friday, April 26, 2024

روسی صدر پیوٹن کو ایٹمی حملے سے محفوظ رکھنے والے طیارے میں چوری ہوگئی

روسی صدر پیوٹن کو ایٹمی حملے سے محفوظ رکھنے والے طیارے میں چوری ہوگئی
December 11, 2020

ماسکو (92 نیوز) روسی صدر ولادی میر پیوٹن کو ایٹمی حملے سے محفوظ رکھنے والے طیارے میں چوری ہوگئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق ڈومز ڈے کے نام سے مشہور طیارے سے چور خفیہ ریڈیو کا ساز و سامان اور دیگر آلات چرا کر لے گئے جبکہ روسی پولیس نے ان اشیاء کی قیمت کا اندازہ 13 ہزار ڈالر لگایا ہے۔

طیارہ ٹگانروگ شہر میں ہوا بازی کے ایک کمپلیکس میں موجود تھا۔ ڈومز ڈے سرد جنگ کے سوویت دور کے جنگی طیارے کی تبدیل شدہ شکل ہے۔ یہ طیارہ زمین پر اُترے بغیر کئی روز تک فضا میں رہ سکتا ہے اور اسے فضا میں ہی ایندھن فراہم کیا جا سکتا ہے۔