Wednesday, April 24, 2024

روسی صدر ولادمیر پیوٹن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سربراہی ملاقات پر اتفاق

روسی صدر ولادمیر پیوٹن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سربراہی ملاقات پر اتفاق
June 28, 2018
واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی ہم منصب ولادمیر پیوٹن نے سربراہی ملاقات پر اتفاق کر لیا۔ ملاقات آئندہ ماہ فن لینڈ میں ہونے کا امکان ہے ۔ پیوٹن کے ایڈوائزر یوری اُشکوف کے مطابق ملاقات کسی تیسرے ملک میں ہوگی جس کا جلد اعلان کیا جائے گا۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا کہ پیوٹن سے ملاقات آئندہ ماہ فن لینڈ کے شہر ہیلسنکی میں ہوسکتی ہے جس میں وہ شامی خانہ اور یوکرائن تنازع پر بات کریں گے ۔ ادھر امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے ماسکو میں پیوٹن سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پیوٹن نے کہا کہ بولٹن کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی کی جانب پہلا قدم ہے ۔