Thursday, April 25, 2024

روسی صدر نےآئس ہاکی کھیل کر سب کو حیران کردیا

روسی صدر نےآئس ہاکی کھیل کر سب کو حیران کردیا
December 24, 2017

ماسکو ( 92 نیوز ) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن صرف سیاست میں ہی نہیں بلکہ آئس ہاکی میں  بھی خوب مہارت رکھتے  ہیں ۔

ماسکو میں دوستانہ آئس ہاکی میچ منعقد کیا گیا جس میں پیوٹن وزیر دفاع سرگئی شوئگو  کے ہمراہ میدان میں اترے اور اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ۔

اس موقع پر پیوٹن  نے گولز بھی اسکور کیے  ۔ صدر کو ان ایکشن دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد بھی جمع ہوگئی۔