Friday, April 19, 2024

روسی صحافی گلووینیاکے قتل کا معمہ حل نہ ہوسکا

روسی صحافی گلووینیاکے قتل کا معمہ حل نہ ہوسکا
March 26, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)غیر ملکی خاتون صحافی ماریہ گلووینیا کے قتل کا معمہ حل نہ ہوسکا ۔ لیبارٹری رپورٹ میں جسمانی اعضا ء بیماری سے پاک نکلے۔ نئی رپورٹ آنے کے بعد حتمی فرانزک رپورٹ تیار کی جائے گی۔ روسی نژاد خاتون صحافی ماریہ گلووینیا گزشتہ ماہ  پراسرار طور پر ہلاک پائی گئی تھیں۔ انکے جسمانی اعضاء کی لیبارٹری رپورٹ پمزاسپتال انتظامیہ کو موصول ہوگئی ہے ، لیبارٹری رپورٹ کے مطابق ماریہ کا دل بیماری سے مکمل طور پر پاک ہے جبکہ پھیپھڑے بھی بیماری سے محفوظ تھے۔ پیتھالوجی رپورٹ سے واضع ہوگیا ہے کہ ماریہ کی موت ہارٹ اٹیک سے واقع نہیں ہوئی اور نہ ہی دل یا پھیپھڑوں کی بیماری موت کا سبب نکلی ہے۔ بیماری کے شواہد نہ ملنے پر شکوک و شبہات تاحال موجود ہیں، تاہم  اسپتال انتظامیہ کا موقف ہے کہ ماریہ معدے ، آنتوں اور خوراک کی نالی سمیت دیگر اعضاء کی فرانزک رپورٹ سامنے آنے کے بعد حتمی رپورٹ جاری کی جائے گی۔