Tuesday, May 7, 2024

روسی شہر کازان میں ایئر ریس کے دلچسپ ایونٹ کا انعقاد

روسی شہر کازان میں ایئر ریس  کے دلچسپ ایونٹ کا انعقاد
August 27, 2018
ماسکو( 92 نیوز) روسی شہر کازان میں ایئر ریس  کے دلچسپ ایونٹ کا انعقاد کیا گیا،پائلٹس نے ایسا کمال دکھایا کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے ،رنگ برنگے جہازوں نے خوب سماں باندھا ،چیک ری پبلک کے مارٹن سونکا سب پر بازی لے گئے۔ روسی شہر کازان میں ایئر ریس کا شاندار انعقاد  ہوا جہاں سمندر کی بلند وبالا لہروں پر اڑتے رنگ برنگے جہازوں نے سب کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔ پائلٹسنے  حیران کن پرفارمنس ،تیز رفتار،مہارت اور بیلنس کا شاندار مظاہرہ کیا اور ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کے لیے خوب جان ماری۔ چیک ری پبلک کے مارٹن سونکا ایک بار پھر چھا گئے ،اسٹار پائلٹ  سب پر بازی لے گئے  ، امریکا کے مائیکل گاؤلین نے دوسری ،انہی کے ہم وطن  کربی  کیمبلس  نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔